Jan Farms جان فارمز
A family farm on fifteen acres of Potohar, near Fateh Jang. We grow Paulownia for timber, raise breeding heifers, and keep our own water.
فتح جنگ کے قریب پوٹھوہار کی پندرہ ایکڑ زمین پر ایک خاندانی فارم۔ ہم لکڑی کے لیے پالونیا اگاتے ہیں، افزائشِ نسل کی بچھڑیاں پالتے ہیں اور اپنا پانی خود ذخیرہ کرتے ہیں۔
Fifteen acres, three kilometres from town پندرہ ایکڑ، شہر سے تین کلومیٹر
Jan Farms sits just outside Fateh Jang, where the Potohar plateau flattens into grass and red soil. About ten acres are under trees and crops. The rest is fodder, sheds, a cottage and the dam.
جان فارمز فتح جنگ سے ذرا باہر واقع ہے، جہاں پوٹھوہار کی سطح مرتفع گھاس اور سرخ مٹی کے میدان میں بدل جاتی ہے۔ تقریباً دس ایکڑ پر درخت اور فصلیں ہیں۔ باقی زمین پر چارہ، باڑے، ایک کاٹیج اور ڈیم ہے۔
- Whereمقام
- Fateh Jang, District Attock, Punjabفتح جنگ، ضلع اٹک، پنجاب
- Landرقبہ
- About 15 acresتقریباً ۱۵ ایکڑ
- Grownکاشت
- Paulownia, citrus, Napier grass, seasonal cropsپالونیا، ترشاوہ پھل، نیپیئر گھاس، موسمی فصلیں
- Raisedمویشی
- Crossbred cattle and buffaloدوغلی نسل کی گائیں اور بھینسیں
The dam comes first سب سے پہلے ڈیم
Nothing here grows without stored water. The dam holds it through the dry months. Solar pumps lift it, and drip pipes carry it to each tree.
یہاں ذخیرہ شدہ پانی کے بغیر کچھ نہیں اگتا۔ ڈیم خشک مہینوں میں پانی سنبھالے رکھتا ہے۔ شمسی پمپ اسے اٹھاتے ہیں اور ڈرپ پائپ ہر درخت تک پہنچاتے ہیں۔
Paulownia, a timber tree that does not wait پالونیا: لکڑی کا درخت جو انتظار نہیں کرواتا
Our first trial trees reached about twenty feet in eighteen months. That was enough to plant the field.
ہمارے پہلے آزمائشی درخت اٹھارہ مہینوں میں تقریباً بیس فٹ تک پہنچ گئے۔ اسی نتیجے پر ہم نے پورا کھیت لگایا۔
The young plantation stands in rows twelve feet apart, each tree on its own drip line. We prune for a single straight stem, because straight timber is what sells. Harvest is planned five to six years after planting.
نئے پودے بارہ فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں کھڑے ہیں اور ہر پودے کی اپنی ڈرپ لائن ہے۔ ہم ایک سیدھے تنے کے لیے کانٹ چھانٹ کرتے ہیں، کیونکہ سیدھی لکڑی ہی بکتی ہے۔ کٹائی پودا لگانے کے پانچ سے چھ سال بعد متوقع ہے۔



Saplings in the new plantation.نئے کھیت کے پودے۔
Saplings from our nurseryہماری نرسری کے پودے
We raise Paulownia saplings in polybags from the same stock we plant ourselves. Tell us how many you need and where you are planting, and we will tell you what we have ready.
ہم پالونیا کے پودے پولی بیگ میں اسی ذخیرے سے تیار کرتے ہیں جو خود لگاتے ہیں۔ بتائیے کتنے پودے چاہییں اور کہاں لگانے ہیں، ہم بتا دیں گے کہ اس وقت کیا تیار ہے۔
Ask about saplingsپودوں کے بارے میں پوچھیں
Breeding stock, raised without hurry افزائشی مویشی، آرام سے پالے ہوئے
We buy and raise young crossbred heifers, feed them mostly on what the farm grows, and sell them close to calving. The buyer gets an animal that is settled, in condition, and about to milk.
ہم دوغلی نسل کی کم عمر بچھڑیاں خریدتے اور پالتے ہیں، انہیں زیادہ تر فارم کا اپنا چارہ کھلاتے ہیں، اور بیاہنے کے قریب فروخت کرتے ہیں۔ خریدار کو ایسا جانور ملتا ہے جو صحت مند، مانوس اور دودھ دینے کے قریب ہو۔
We prefer local crosses with Friesian or Jersey blood. They cope with Potohar summers better than pure imported breeds. Fodder is Napier grass cut fresh from the field beside the sheds, with maize and a small amount of concentrate.
ہم مقامی نسل کے ساتھ فریزین یا جرسی کے ملاپ کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ جانور پوٹھوہار کی گرمی خالص درآمدی نسلوں سے بہتر برداشت کرتے ہیں۔ چارہ نیپیئر گھاس ہے جو باڑوں کے ساتھ والے کھیت سے تازہ کاٹی جاتی ہے، ساتھ مکئی اور تھوڑا سا ونڈا۔



Heifers near calvingگابھن بچھڑیاں، بیاہنے کے قریب
Every animal is ear-tagged, and you are welcome to see her before you decide. Message us for what is available now.
ہر جانور کے کان میں ٹیگ ہے، اور فیصلے سے پہلے آپ اسے خود دیکھ سکتے ہیں۔ اس وقت کون سے جانور دستیاب ہیں، یہ جاننے کے لیے پیغام بھیجیں۔
Ask about heifersبچھڑیوں کے بارے میں پوچھیں
The older trees پرانے درخت
The citrus orchard was here before the Paulownia. Around it we are planting other species to see what suits this soil.
ترشاوہ پھلوں کا باغ پالونیا سے پہلے کا ہے۔ اس کے آس پاس ہم دوسری اقسام کے پودے لگا رہے ہیں تاکہ دیکھ سکیں کہ اس مٹی کو کیا راس آتا ہے۔



Young plantings on the slope.ڈھلوان پر نئے لگائے گئے پودے۔
Come and see itآئیے، خود دیکھیے
Visits are by appointment and in small groups, so the animals stay calm and we have time to walk you round. Schools and farmers' groups are welcome.
ملاقات پہلے سے وقت طے کر کے اور چھوٹے گروہوں میں ہوتی ہے، تاکہ جانور پرسکون رہیں اور ہم آپ کو پورا فارم دکھا سکیں۔ اسکول اور کسانوں کے گروہ خوش آمدید۔
- Whereمقام
- Near Fateh Jang, District Attock, Punjabفتح جنگ کے قریب، ضلع اٹک، پنجاب
- WhatsAppواٹس ایپ
- +92 321 8545874